غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام لوگ عام شہری تھے، ترجمان وزارت صحت

102
غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام لوگ عام شہری تھے، ترجمان وزارت صحت

غزہ۔18اکتوبر (اے پی پی):غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے سرکاری ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے تمام لوگ عام شہری تھے۔الجزیرہ نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے میں زخمی بھی عام شہری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہونے والے کسی دوسرے تنازعہ میں کبھی اس ہسپتال پر حملہ نہیں ہوا تھا ۔ اب ہم غزہ کے دوسرے ہسپتالوں کے بارے میں فکر مند ہیں ۔العربیہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس سانحے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔