غزہ میں یو این آر ڈبلیو اےکا کوئی متبادل نہیں ، فلپ لازارینی

77

جنیوا۔19نومبر (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں یو این آر ڈبلیو اے کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا ۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کا ادارہ تاریخ کے تاریک ترین لمحات میں سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے رکن ممالک کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کئے گئے قانون کے تحت ادارے پر پابندی کےخاتمے کی کوششیں کی جائیں۔