تل ابیب۔24فروری (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لئے ہر لمحے تیار ہے۔انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے افسران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے مقاصد ہر صورت پورے کئے جائیں گے خواہ مذاکرات سے ہوں یا کسی اور طریقے سے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی لمحے بھرپور لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لئےتیار ہیں۔ ہمارے آپریشنل منصوبے مکمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ کے اہداف مکمل طور پر حاصل کر کے رہیں گے، چاہے مذاکرات کے ذریعے ہوں یا پھر کسی اور طریقے سے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک روز قبل ہی جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی ہے۔