لبنان دوسرے ممالک کے لئےمیدان جنگ نہیں ،لبنانی صدر

بیروت۔24فروری (اے پی پی):لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ لبنان کی سرزمین دوسرے ممالک کے لئے جنگی میدان نہیں بن سکتی، ہم اپنی زمین پر دوسروں کی لڑائیاں دیکھ دیکھ کر تھک گئے ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق ایران کا اعلی سطحی وفد بیروت میں حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت لے لئےلبنان آیا تھا، وفد نے لبنانی صدر سےملاقات بھی کی۔ ملاقات کے …

بیروت۔24فروری (اے پی پی):لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ لبنان کی سرزمین دوسرے ممالک کے لئے جنگی میدان نہیں بن سکتی، ہم اپنی زمین پر دوسروں کی لڑائیاں دیکھ دیکھ کر تھک گئے ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق ایران کا اعلی سطحی وفد بیروت میں حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت لے لئےلبنان آیا تھا، وفد نے لبنانی صدر سےملاقات بھی کی۔

ملاقات کے دوران صدر جوزف عون نے ایرانی مہمانوں سے کہا کہ ان کا ملک اپنی سرزمین پر دوسرے ممالک کی جنگیں ہوتی دیکھ کر اب تھک چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکوں کو دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔تاہم صدر جوزف عون نے ایرانی وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ لبنان ایران کے ساتھ بہترین دوطرفہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔

جس کا دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو۔ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر غالی باف کر رہے تھے۔ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی طرف سے لبنانی صدر کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ،وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی فدوی بھی شامل تھے۔

مزید خبریں