غزہ چند گھنٹوں میں جنگ میں مزید توسیع کے اعلان کے لئے پرامید ہیں،قطر

82
International community
International community

دوحہ۔30نومبر (اے پی پی):قطر نے کہا ہے کہ غزہ میں چند گھنٹوں میں جنگ بندی میں مزید توسیع کے اعلان کے لئے پرامید ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں آنے والے گھنٹوں میں جنگ بندی میں مزید توسیع کے اعلان کے بارے میں بہت پر امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی میں مزید توسیع کا اعلان کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نئی توسیع گزشتہ معاہدوں کی شرائط پر ہی ہوگی۔