22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںغزہ کیلئے پاکستان کی امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے...

غزہ کیلئے پاکستان کی امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری 100 ٹن کی کھیپ العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):غزہ کیلئے پاکستان کی امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری 100 ٹن کی کھیپ العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مصر کے راستے غزہ کی پٹی کے برادر لوگوں کے لیے امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری کھیپ روانہ کی۔پیر کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے ایک خصوصی چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے کر آج مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔عرب جمہوریہ مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے امدادی سامان وصول کیا، اور غزہ کے اندر فلسطینی شہریوں کو آگے بھیجنے کے لیے مصری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر شمالی سینا گورنریٹ کے ڈپٹی گورنر جنرل عامر بھی موجود تھے۔سفیر عامر شوکت نے مصر کےصدر عبدالفتاح السیسی کا فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے امداد پہنچانے میں آسانی فراہم کرنے بھرپور شکریہ ادا کیا۔شمالی سینا گورنریٹ کے ڈپٹی گورنر جنرل عامرنے غزہ کے رہائشیوں کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کثیر امداد کی فراہمی کو بھرپور سراہا۔غزہ میں پاکستان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے لیے مجموعی طور پر 21 امدادی کھیپ روانہ کی گئی ہیں۔ اب تک پہنچائی جانے والی کل مقدار 2027 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔سفیر عامر شوکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس نازک لمحے میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے انتہائی ناگزیر امدادی سامان فراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی اگلی کھیپ آنے والے دنوں میں عرب جمہوریہ مصر کی حکومت کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کے اندر فلسطینیوں تک پہنچائی جائے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں