قاہرہ۔19ستمبر (اے پی پی):مصر نے کہا ہے کہ غزہ کی سرحد پر سکیورٹی تبدیلیاں قبول نہیں کریں گے ۔
العربیہ کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ بدر عبد العاطی نے قاہرہ میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ کے ساتھ اس کی سرحد پر گذشتہ اکتوبر میں غزہ میں جنگ شروع ہونے سے قبل جو حفاظتی انتظامات نافذ تھے،
مصر ان میں کسی قسم کی تبدیلی کو قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ سرحد پر سکیورٹی اور آیا اسرائیل فلاڈیلفیا راہداری کے نام سے معروف 14 کلومیٹر (نو میل) کے بفر زون کے ساتھ فوجی موجودگی برقرار رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ مصر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتا ہے، وہ سرحدی گذرگاہ اور مذکورہ بالا (فلاڈیلفیا) راہداری کے مخالف سمت میں کسی بھی فوجی موجودگی کو مسترد کرتا ہے۔