غزہ کی صورتحال، او آئی سی نے غیرمعمولی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

127
Organization of Islamic Cooperation

جدہ۔6اگست (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) وزرائے خارجہ کی سطح پر ایگزیکٹیو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس7 اگست کو منعقد کرے گی۔

اردو نیوز کے مطابق اوآئی سی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم ، ایران میں فلسطینی رہنما کے قتل اور ایران کی خود مختاری کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر بات کی جائے گی۔ او آئی سی کا یہ اجلاس فلسطینی عوام کےخلاف بالخصوص غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی پر طلب کیا گیا ہے۔