اقوام متحدہ ۔30نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد ناکافی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قرارداد 2712 کی منظوری کا خیرمقدم کرتا ہوں جس میں غزہ بھر میں انسانی بنیادوں پر فوری اور توسیع …
غزہ کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد ناکافی ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔30نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد ناکافی ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قرارداد 2712 کی منظوری کا خیرمقدم کرتا ہوں جس میں غزہ بھر میں انسانی بنیادوں پر فوری اور توسیع شدہ راہداریوں کا مطالبہ کیا گیا ہےلیکن بدقسمتی سے اس قرارداد پر عمل درآمد ناکافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس قرارداد کی کا میابی کو تب تسلیم کر یں گے جب غزہ کے لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہو جائیں ، لو گوں کا وقار بحال جائے اور لوگوں کے لئے امداد کی فراہمی یقینی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کے لوگ پوری دنیا کے سامنے ایک بڑی انسانی تباہی سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں پیچھے نہیں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عارضی جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ غزہ میں حقیقی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم سب اس بات کو یقینی بنانے کی بھی ضرورت ہے کہ خطے کے لوگوں کو امید کی کرن ملے ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو فلسطین کے ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے قیام کی طرف پرعزم اور ناقابل واپسی طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مذاکرات میں ناکامی فلسطین ، اسرائیل سمیت پوری دنیا کو بہت بڑی تباہی میں مبتلا کر دے گے جس کو سنبھالنا ناممکن ہو جائے گا۔








