31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ کے سکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچو ں سمیت...

غزہ کے سکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچو ں سمیت 36 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

- Advertisement -

غزہ۔26مئی (اے پی پی):غزہ کے علاقے دراج میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے فہمی الجرجاوی سکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو بتایا کہ سکول پر اسرائیلی حملے میں مزید درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

الجزیرہ کی طرف سے جاری وڈیو میں اسرائیلی حملے کے بعد سکول کے کلاس روز جہاں بے گھر افراد سو رہے تھے ، میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔ وڈیو میں ایک بچہ شعلوں کے درمیان اکیلے چلتا اور باہر موجود لوگ کھڑکیوں کو توڑنے کی کوشش کر تے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق شمالی غزہ کےقصبے جبالیہ میں ایک رہائشی عمارت پر ایک اور اسرائیلی حملے میں عبد ربو خاندان کے 19 افراد مارے گئے۔

- Advertisement -

غزہ شہر میں ایک اور کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں چھ افراد مارے گئے ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق جنگ کے دوران سکولوں سمیت سویلین انفراسٹرکچر پر حملے منع ہیں لیکن اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران بار بار سکولوں پر بمباری کی ہے، جن میں زیادہ تر بے گھر افراد کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

نومبر 2023 میں غزہ شہر کے البراق سکول میں بموں اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے۔ گزشتہ سال اگست میں التابین سکول میں صبح کی نماز کے لئے جمع ہونے والے 100 سے افراد اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601398

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں