یروشلم ۔ 12 جولائی (اے پی پی)اقوام متحدہ نے وارننگ دی ہے کہ فلسطین کے شہر زیر محاصرہ غزہ 2020ءمیں ایک ناقابل رہائش مقام کی شکل اختیار کر لے گا۔غزہ کے اسرائیلی محاصرے میں آنے کے 10 ویں سال کی مناسبت سے اقوام متحدہ کی فلسطینی ٹیم کی طرف سے تیار کردہ خصوصی رپورٹ نے علاقے کی معاشی حالت اور مستقبل کے اندازوں کو پیش کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا …
غزہ 2020ءمیں ایک ناقابل رہائش مقام کی شکل اختیار کر لے گا،اقوام متحدہ

مزید خبریں
یروشلم ۔ 12 جولائی (اے پی پی)اقوام متحدہ نے وارننگ دی ہے کہ فلسطین کے شہر زیر محاصرہ غزہ 2020ءمیں ایک ناقابل رہائش مقام کی شکل اختیار کر لے گا۔غزہ کے اسرائیلی محاصرے میں آنے کے 10 ویں سال کی مناسبت سے اقوام متحدہ کی فلسطینی ٹیم کی طرف سے تیار کردہ خصوصی رپورٹ نے علاقے کی معاشی حالت اور مستقبل کے اندازوں کو پیش کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں حیاتی شرائط اندازوں سے بہت زیادہ تیزی کے ساتھ خراب ہو رہی ہیں اور اگر کوئی حفاظتی تدبیر اختیار نہ کی گئی تو 0 202 میں غزہ کے صاف پانی کا واحد ذریعہ بھی ختم ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں توانائی کے مسائل میں واضح اضافہ ہوا ہے اور علاقے کی تعمیرِ نو کے لئے ضروری سامان کے داخلے کو سنجیدہ سطح پر محدود کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں اسرائیل، فلسطین انتظامیہ، حماس اور بین الاقوامی برادری سے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔








