غوری ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

115
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ غوری ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی، پوری قوم کو اپنے باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینئرز پر فخر ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے غوری ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ غوری وپین سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت اور لگن کی مرہون منت ہے، قوم اپنے دفاعی اداروں، باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیش کی جانے والی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پاک فوج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔