فیصل آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد میں غیرت کے نام پر پانچ بچوں کی ماں کو اس کے شوہر اور سگے بھائی نے مل کر قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر 377 گ ب میں غیرت کے نام پر پانچ بچوں کی ماں قتل، شوہر یوسف اور سگے بھائی رضا نے مل کر عابدہ نامی خاتون کو قتل کیا۔
مقتولہ کو اینٹوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے خاتون کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان یوسف اور رضا کوفوری گرفتار کر لیا۔