24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںغیرقانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈآپریشن.ہاؤسنگ سکیموں، ہسپتال‘کالجز‘کمرشل تعمیرات اور متعدد دکانات کو مسمار...

غیرقانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈآپریشن.ہاؤسنگ سکیموں، ہسپتال‘کالجز‘کمرشل تعمیرات اور متعدد دکانات کو مسمار اورسیل کردیاگیا

- Advertisement -

قصور۔ 27 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنرقصور عمران علی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور سلمون ایوب کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر کاشف محموداورمیونسپل آفیسر(پلاننگ)عرفان کاظمی کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی قصورکی حدودمیں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈآپریشن کیاگیاجس میں غیرقانونی تعمیرشدہ ہاؤسنگ سکیموں کو مسمارکیاگیا‘ زیرتعمیراورتعمیرشدہ ہسپتال‘کالجز‘کمرشل تعمیرات اور متعدد دکانات کو مسمار اورسیل کردیاگیا۔

اس موقع پر میونسپل آفیسر (پلاننگ) میونسپل کمیٹی قصور سید عرفان رضاکاظمی نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اورڈپٹی کمشنرقصورعمران علی اور ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی قصور سلمون ایوب کی ہدایات پرغیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈآپریشن جاری رہے گا‘غیرقانونی تعمیرات کرنیوالے اپنا قبلہ درست کرلیں۔

- Advertisement -

سیدعرفان رضاکاظمی نے بتایا کہ اس گرینڈآپریشن کامقصد عوام الناس کو تنبیہ کرناہے کہ تعمیرشروع کرنے سے قبل اپنے نقشہ جات میونسپل کمیٹی قصور سے منظورکروائیں اورمنظورشدہ نقشہ کے مطابق تعمیرکریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588493

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں