لندن ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) غیر ملکی زرمبادلہ کی نقد رقوم کی یومیہ عالمی تجارت میں ستمبر کے دوران 12 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ جس کی وجہ بین الاقوامی تجارت بارے بڑھتے خدشات ہیں۔ برطانیہ کے الیکٹرانک ٹریڈ کے حوالے سے معروف این ای ایکس گروپ کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران دنیا بھر میں غیر ملکی زرمبادلہ کی رقم کی شکل میں تجارت کا اوسط یومیہ حجم 97.4 ارب ڈالر رہا جو ستمبر 2017 ءکے یومیہ حجم 86.1 ارب ڈالر سے 12 فیصد کم ہے۔