غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل، عمرہ زائرین کی آڑ میں بیرون ملک بھیک مانگنے جیسے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہاہے ، وفاقی وزیر قانون

83

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل اور عمرہ زائرین کی آڑ میں بیرون ملک بھیک مانگنے جیسے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے ۔جمعہ کو ایوان بالا میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ غیر قانونی ہجرت کے نتیجے میں کشتیوں کے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جو ایک انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔

اسی طرح، عمرہ زائرین کے ویزے پر جا کر بھیک مانگنے والے افراد نہ صرف پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ میزبان ممالک کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس حوالے سے سخت قوانین متعارف کروا رہی ہے تو یہ ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے،حکومت عوام میں آگاہی پیدا کرنے، قانونی امیگریشن کے راستے آسان بنانے اور غربت کے خاتمے جیسے اقدامات پر بھی توجہ دے رہی ہے ۔