غیر قانونی گیس کی ریفلنگ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں،84 شاپس سیل،2کے خلاف ایف آئی آر درج

دومنشیات فروش گرفتار،تین کلو گرام سے زائد چرس برآمد

چنیوٹ۔ 28 اپریل (اے پی پی):)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی ڈی کینٹنگ اور غیر معیاری سلنڈر بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور 84غیر معیاری سلنڈر فروخت کرنے والی شاپس کو سیل،2کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں،

کسی کو وائلیشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر چنیوٹ عرفان الحق نے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں غیر قانونی ڈی کینٹنگ اور غیر معیاری سلنڈر بیچنے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کر کے 84 غیر معیاری سلنڈر فروخت کرنے والی شاپس کو سیل جبکہ سخت وائلیشن کرنے پر 2دکانداروں کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے استغاثے متعلقہ تھانوں میں جمع کروا کر انکے خلاف مقدمات درج کروا دیے جبکہ غیر معیاری سلنڈرز ضبط کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے کسی کو خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔