غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈریپ ٹیموں کی کارروائیاں جاری، قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا گیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈریپ ٹیمیں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ مصنوعی طریقے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو یہاں ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈریپ ٹیمیں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ مصنوعی طریقے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو یہاں ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ہماری واضح ہدایات ہیں کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں ادویات کی قیمتوں میں مصنوعی طریقے سے اضافہ کیا گیا تھا، اس حوالے سے ڈریپ کی ٹیموں نے کریک ڈائون کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے اور مصنوعی طریقے سے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جس جگہ بھی اس طرح کی صورتحال ہو گی اس سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کمپنیوں کے خلاف جو منظور شدہ قیمتوں کی خلاف ورزی کر رہی ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔