غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی معاونت فراہم کی جائے گی، سرمایہ کاری بورڈ حکام

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ متوجہ کرنے کیلئے پرعزم ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے منگل کو ”اے پی …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ متوجہ کرنے کیلئے پرعزم ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے منگل کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کار کسٹم ڈیوٹی کے بغیر پلانٹ اور مشینری کی درآمد کی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین، جرمنی اور سعودی عرب ایس ای زیڈ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل ہے جہاں پر سرمایہ کاری کے قوانین اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروباری آسانیوں کی فراہمی کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ حکام نے کہا کہ ہم 2025ءتک 15 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ہدف کے حصول کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور سرمایہ کاری بورڈ غیر ملکی کاروباری برادری کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرنے کے حوالہ سے ان کے اعتماد میں اضافہ کیلئے کوشاں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ سات خصوصی اقتصادی زونز میں ون ونڈو آپریشن کے تحت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔

مزید خبریں