13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںغیر ملکی طاقتوں نے بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کیا، حکومتی سطح...

غیر ملکی طاقتوں نے بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کیا، حکومتی سطح پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کیا جائے گا،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی

- Advertisement -

راولپنڈی۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں نے بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کیا، حکومتی سطح پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کیا جائے گا، سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ٹرین سانحہ پر ساری دنیا اس دہشت گردی کی مذمت کر رہی ہے لیکن کچھ ملک دشمن عناصر نے اس سانحہ کو مذاق بنانے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان ریلوے کو بہتری کی طرف گامزن کرتے ہوئے ٹریک کے حالات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اپنے وسائل سے ایم ایل ون بہت جلد مکمل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جمعہ کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر ریلوئے نے کہا ہے کہ دشمنوں نے پاکستان پر حملہ کیا ہے تو اس کا جواب پاکستان بھی دے گا ،ہمارے ملک میں غیر ملکی طاقتوں نے جس طرح کا کھیل کھیلا ہے تو اسی طرح ان کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے گھناؤنے عمل پر پوری دنیا مذمت کر رہی ہے،خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا گیا مگر سیکورٹی فورسز کے دلیر جوانوں نے انتہائی بہادری سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ٹھکانے لگایا ہے جس پر تمام فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے جہاں بھی ہوں گے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔

حنیف حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں اور ٹرین کے اوقات ،صفائی کے نظام کو بہتر کرنے ،تاجروں کے لئے سہولیات کارگو سروس کے ساتھ کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے متعدد شہروں میں نئے لائنوں کے منصوبے رواں سال مکمل ہوں گے ،ریل کی رفتار تیز کرنے ،مسافر کو ریلیف دینے کے ساتھ ریلوے میں ریفارمز کرنے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572699

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں