اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنی کا بے روزگار شخص دیہاڑی کی تلاش میں ہے، تنقید کرنے والے بتائیں وہ اپنے دور میں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں چھوڑ کر گئے۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ آصف کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر …
غیر ملکی کمپنی کا بے روزگار شخص دیہاڑی کی تلاش میں ہے، تنقید کرنے والے بتائیں وہ اپنے دور میں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں چھوڑ کر گئے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنی کا بے روزگار شخص دیہاڑی کی تلاش میں ہے، تنقید کرنے والے بتائیں وہ اپنے دور میں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں چھوڑ کر گئے۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ آصف کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنی کا بے روزگار مزدور دیہاڑی کی تلاش میں ہے، جب سے دبئی کی کمپنی چھوڑی خواجہ صاحب گھبرائے گھبرائے پھرتے ہیں، آج کل ان کا سارا گزر بسر عمران خان اور حکومت پر تنقید سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے بتائیں اپنے دور میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں چھوڑ کر گئے، آپ کی نااہلی، کرپشن اور کک بیکس کی وجہ سے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔ عثمان ڈارنے کہا کہ آج ہر منصوبے پر شفافیت اور میرٹ پر کام آگے بڑھایا جا رہا ہے، پوری لیگی قیادت ایڑیاں رگڑ رگڑ کر کرپٹ لیڈر کے دفاع میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں پیشیاں بھگتنے والے ہمیں حکومت چلانے کے طریقے نہ بتائیں، حکومت مافیا کی سرپرستی کر رہی ہوتی تو آپ شور شرابا نہ کرتے، مافیا کی سرپرستی کرنا ہوتی تو سب سے پہلا مک مکا آپ سے ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدو جہد اور سب سے بڑے سسلین مافیا کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے، مافیا کا اصل سرغنہ اپنی پلیٹیں لے کر باہر چلا گیا، چمچے یہیں چھوڑ دیئے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ بڑے بڑے منصوبوں کی بات کرنے والے اپنے حلقے میں ایک وینٹیلٹر تک نہ دے سکے، جس حلقہ سے منتخب ہو کر آپ پارلیمنٹ تک پہنچے اسے صحت کی کیا سہولت دی؟ سیالکوٹ کے کسی ہسپتال میں ایک بھی وینٹی لیٹر کا نہ ہونا آپ کی نااہلی کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اپنی کوششوں سے پہنچائے، 125 سے زائد ہائی فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام ہسپتال کے حوالے کر دیا ہے، سیالکوٹ کی عوام جاننا چاہتی ہے کہ ووٹوں کے بدلے آپ نے انہیں کیا دیا؟








