غیر منظور شدہ یونیورسٹی کے ذیلی کیمپسز میں داخلے سے گریز کریں،ترجمان ہائر ایجوکیشن کمیشن

167

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ترجمان نے والدین اور طلباء کو خبردار کیا ہے کہ غیر منظور شدہ یونیورسٹی کے ذیلی کیمپسز میں داخلے سے گریز کریں۔

غیر منظور شدہ یونیورسٹی کے ذیلی کیمپسز سے حاصل کی گئی ڈگریوں کی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق نہیں ہو گی۔

کسی بھی یونیورسٹی یا ڈگری دینے والے ادارے کو فی الحال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ذیلی کیمپسز کے ذریعے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

لہذا غیر منظور شدہ کیمپسز سے حاصل کی گئی ڈگری کی ایچ ای سی تصدیق/توثیق نہیں کرے گا۔طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی ایسے کیمپس میں داخلہ لینے سے قبل HEC کی ویب سائٹ http://www.hec.gov.pk/site/Accreditation پر درج تفصیلات کا جائزہ لیں اور نقصان سے بچیں ۔