اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کی پاالیسی برائے تدارک کورونا وائرس کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی ویمن ہاکی چیمپین شپ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، ایونٹ اب 18 سے 23 ستمبر تک کھیلا جائیگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی ہاکی چیمپین شپ جو کہ 7 …
فائیو اے سائیڈ قومی ویمن ہاکی چیمپین شپ کے شیڈول میں تبدیلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کی پاالیسی برائے تدارک کورونا وائرس کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی ویمن ہاکی چیمپین شپ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،
ایونٹ اب 18 سے 23 ستمبر تک کھیلا جائیگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی ہاکی چیمپین شپ جو کہ 7 ستمبر سے 12 ستمبر تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھی،
اس کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کی تاریخ میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اور تدارک کی پالیسی کے پیش نظر کیا ہے۔
پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی ویمن ہاکی چیمپین شپ اب 18 ستمبر سے 23 ستمبر تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائیگی۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ایونٹ میں شریک ٹیموں کے مراسلہ تاریخ میں تبدیلی کے مراسلے ارسال کردیئے گئے ہیں۔








