پیرا فورس سرگودھا کے انچارج ایس ڈی او ظفر عباس خان بلوچ نے کہا ہے کہ پیرا فورس کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو ناجائز قبضوں، قیمتوں کی بے قاعدگیوں اور مارکیٹ ریگولیشن میں تحفظ فراہم کرنا ہے
پیرا فورس کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے،انچارج

مزید خبریں
سرگودھا۔ 07 جولائی (اے پی پی):پیرا فورس سرگودھا کے انچارج ایس ڈی او ظفر عباس خان بلوچ نے کہا ہے کہ پیرا فورس کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو ناجائز قبضوں، قیمتوں کی بے قاعدگیوں اور مارکیٹ ریگولیشن میں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ریڈیو پاکستان سرگودھا کے پروگرام "شاہین سرگودھا” میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ سرگودھا میں ان کا کوریج ایریا وسیع ہے، جہاں پیرا فورس روزانہ نگرانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز قبضوں کی نشاندہی عوام خود بھی کر سکتے ہیں علاوہ ازیں0489330220 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ ظفر عباس خان بلوچ نے کہا کہ ہمارا طریقہ کار شفاف اور منصفانہ ہے اور ہم پہلے عزت، پھر نفاذ پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور عوام سے تعاون کی اپیل کی کہ تاجروں کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور سرگودھا کی عوام کو بھی سراہا۔ ظفر عباس خان بلوچ نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، اور عوام کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم ہیں۔ سرگودھا کی عوام سے درخواست ہے کہ وہ تعاون جاری رکھیں اور ہم تاجروں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ سب کو بہتر سہولت ملے۔ ظفر عباس خان بلوچ، انچارج پیرا فورس سرگودھا (ایس ڈی او) نے واضح کیا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم عوام کی خدمت میں ہمیشہ حاضرہیں۔پروگرام کے میزبان سبطین بلوچ تھے۔








