ہری پور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،غیر قانونی تعمیرات ہٹا دی گئیں

انتظامیہ نے ہری پور بائی پاس روڈ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نور نواز نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کی

ہری پور۔ 07 جولائی (اے پی پی):انتظامیہ نے ہری پور بائی پاس روڈ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نور نواز نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کی جس کے دوران سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹیں موقع پر ہی ہٹا دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات قائم کرنے والوں کو خبردار کیا کہ سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضے یا غیر قانونی تعمیرات کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے کہاکہ عوامی مفاد،ٹریفک کی روانی اور سرکاری اراضی کے تحفظ کے لیے تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن آئندہ بھی جاری رہیں گے۔