ڈپٹی کمشنرخانیوال ملیحہ رشید نے شہریوں کو معیاری اور جدید تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے سٹی پارک کی اپ گریڈیشن کے فیصہ کے بعد پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور مجوزہ منصوبے کا جائزہ لیا
خانیوال،عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سٹی پارک اپ گریڈیشن کا فیصلہ

مزید خبریں
خانیوال ۔ 07 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرخانیوال ملیحہ رشید نے شہریوں کو معیاری اور جدید تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے سٹی پارک کی اپ گریڈیشن کے فیصہ کے بعد پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور مجوزہ منصوبے کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سٹی پارک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ شہریوں، بچوں کو بہتر اور محفوظ تفریحی ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت پارک میں اوپن جم، بچوں کے لیے جدید پلے ایریا، کرکٹ پچ، مسجد، کینٹین اور واکنگ ٹریکس کی بہتری شامل ہوگی۔
ملیحہ رشید نے رات کے وقت پارک میں روشنی کے مؤثر انتظام کے لیے جدید اور رنگا رنگ لائٹس نصب کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ شہری شام کے اوقات میں بھی محفوظ اور خوشگوار ماحول میں پارک سے لطف اندوز ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سٹی پارک کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کر دیا گیا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو تفریح کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور شہری بہت جلد سٹی پارک میں نمایاں مثبت تبدیلی دیکھیں گے۔








