فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں تین ماہ کے دوران 22.60 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں 22.60 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبرتک کی مدت میں فارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو68.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22.60 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 5.56 ملین …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں 22.60 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبرتک کی مدت میں فارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو68.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22.60 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 5.56 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 0.94 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 5.458 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم 5.510 ارب ڈالررہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالررہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.56 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔