فارنسز ٹیافو نے جان لینارڈ سٹرف کو ہرا کر سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

سٹٹ گارٹ ۔19جون (اے پی پی):امریکا کے نامور ٹینس سٹار فارنسز ٹیافو نے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 25 سالہ امریکی کھلاڑی فارنسز ٹیافو نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں نے میزبان حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹرف کو شکست دے کرکیریئر کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کے فارنسز ٹیافو کا مقابلہ جرمنی کے جان لینارڈ سٹرف سے تھا جس میں کانٹے دار مقابلہ رہا تاہم امریکی کھلاڑی نے حریف میزبان جان لینارڈ سٹرف کو 6-4، 6-7(1-7) اور 6-7(8-10) سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس فتح کے بعد امریکا کے ٹیلر فریٹز کے بعد فارنسز ٹیافو دو امریکی کھلاڑی ہیں جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں۔ فارنسز ٹیافو نے دو گھنٹے 12منٹس کے عصاب شکن مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔