راولپنڈی۔19اگست (اے پی پی):فاسٹ باؤلر عامر جمال کو فٹنس مسائل کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق عامر جمال کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط کی گئی تھی لیکن وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔
انہیں لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس پر کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، عامر جمال رواں سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے اور صحت کی بحالی کے عمل سے گزر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست بروز بدھ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔