اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی کے ہاتھوں کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی بربریت کا سامنا ہے،13جولائی 1931کو 22 کشمیریوں کو حکمرانوں کے مظالم کے خلاف اور آزادی کے حصول کے لیے آواز بلند کرنے پرشہید کیا گیا۔ پیر کو یوم شہدا کشمیر کے موقع پر ٹویٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے …
فاشسٹ مودی کے ہاتھوں کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی بربریت کا سامنا ہے،13جولائی کو حکمرانوں کے مظالم کے خلاف اور آزادی کے حصول کے لیے 22کشمیری شہداء نے جس آواز کو بلند کیا وہ ابھی تک جاری ہے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی کے ہاتھوں کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی بربریت کا سامنا ہے،13جولائی 1931کو 22 کشمیریوں کو حکمرانوں کے مظالم کے خلاف اور آزادی کے حصول کے لیے آواز بلند کرنے پرشہید کیا گیا۔ پیر کو یوم شہدا کشمیر کے موقع پر ٹویٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ 13جولائی 1931 کو 22 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جب انہوں نے حکمرانوں کے مظالم اور آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کی،تب سے کشمیریوں کی نسلوں نے غیر قانونی ہندوستانی قبضے سے آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے اور ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے اور فاشسٹ مودی کے ہاتھوں کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی بربریت کا سامنا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں کشمیری عوام کے عزم اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہوں۔








