فتنتہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے شہدا کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی ، کور کمانڈر پشاورکی شرکت

115

راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں گزشتہ روز فتنتہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے شہدا کی نماز جنازہ اتوار کو بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی، شہدا میں شامل جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہدا کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔