فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی شرکت، وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی کی پاکستان کی نمائندگی

ایران ۔3دسمبر (اے پی پی):ایران کے تاریخی شہر شیراز میں منعقد ہونے والے 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے معروف پاکستانی فلم سازوں کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی۔بدھ کے روز اسلام آباد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میلے میں شرکت کے لیے اورنگزیب خان کھچی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے کلیدی خطاب میں وفاقی وزیر نے دونوں ممالک …

ایران ۔3دسمبر (اے پی پی):ایران کے تاریخی شہر شیراز میں منعقد ہونے والے 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے معروف پاکستانی فلم سازوں کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی۔بدھ کے روز اسلام آباد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میلے میں شرکت کے لیے اورنگزیب خان کھچی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

اپنے کلیدی خطاب میں وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کی طرف سے فلموں کی مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی ہمسایہ ممالک ہیں اور قریبی سماجی، ثقافتی ، مذہبی اور برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ سینما کسی بھی ملک کی ثقافت اور ثقافتی اقدار کو پروان چڑھانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش اور ایرانی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش ہمارے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد دے گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ فیسٹیول میں تین پاکستانی فلمیں ’’ایکٹر اِن لاء‘‘، ’’عمرو عیار : ایک نئی شروعات‘‘ اور ’’ٹیکسالی گیٹ‘‘ کی نمائش کی گئی-انہوں نے فیسٹیول کا دورہ کیا اور پاکستانی پویلین میں انہوں نے ایرانی سنیما فاؤنڈیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی ۔ انہوں نے انہیں پاکستان آنے اور سینما انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز سے ملنے کی دعوت دی۔ انہوں نے اپنی حکومت کی پاکستان میں سینما انڈسٹری کے فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔