فرانسیسی صدرکی امریکی ہم منصب کو وائٹ ہاﺅس کے لان میں لگانے کیلئے شاہ بلوط کا نیا درخت دینے کی پیشکش

پیرس ۔ 13 جون (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمونیول میکرون نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاﺅس کے لان میں لگائے گئے شاہ بلوط کے درخت کی جگہ تروتازہ نیا درخت دینے کی پیشکش کردی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر کی جانب سے وائٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں لگایا جانے والا شاہ بلوط کا درخت سوکھ گیا تھا۔ تحفے کے طور پر دیا گیا …

پیرس ۔ 13 جون (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمونیول میکرون نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاﺅس کے لان میں لگائے گئے شاہ بلوط کے درخت کی جگہ تروتازہ نیا درخت دینے کی پیشکش کردی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر کی جانب سے وائٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں لگایا جانے والا شاہ بلوط کا درخت سوکھ گیا تھا۔ تحفے کے طور پر دیا گیا یہ درخت دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں 2018ءمیں لگایا گیا تھا جو دنیا بھر کے میڈیا نے عوام کو براہ راست دکھایا تھا۔ یہ درخت شمالی فرانس کے جنگل سے لایا گیا تھا جہاں پہلی جنگ عظیم کے دوران 2 ہزار سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ فرانسیسی صدر کے گزشتہ سال امریکی کے سرکاری دورہ کے دوران واشنگٹن میں وائٹ ہاﺅس میں لگایا گیا یہ پودا سوکھ گیا اور اب ایک بار پھر فرانس کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شاہ بلوط کا ایک نیا پودا دینے کی پیشکش کی ہے۔

Leave a Reply