فرانسیسی صدر آئندہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

142
French President
French President

پیرس۔16نومبر (اے پی پی):فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں آئندہ ماہ کے شروع میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ العربیہ اردو کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں آئندہ ماہ کے شروع میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم نے فرانسیسی صدر سے فون پر بات کی اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔