فرانسیسی صدر کا مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی دینے کا اعلان

پیرس ۔ 10 جولائی (اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ وہ ملک میں مسلمانوں مذہبی آزادی کے لیے قانون سازی کریں گے۔العربیہ تی وی کے مطابق فرانسیسی صدر نے مغربی پیرس میں فرسائی کے مقام پر پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسلام اور جمہوریہ فرانس کے درمیان پیچیدگی کا کوئی سبب ہرگز نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خزاں کے پارلیمانی سیزن میں فرانس میں مسلمانوں کے امور کو مزید سہل بنانے کے لیے نئے قواعد وضع کریں گے۔