فرانس اور سپین کے درمیان پیرس اولمپکس مینز فٹ بال کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا

153
Paris Olympics

پیرس۔8اگست (اے پی پی):فرانس اور سپین کی فٹ بال ٹیمیں پیرس اولمپکس گیمز میں مردوں کے فٹ بال ایونٹ میں طلائی تمغے کے لئے(کل) جمعہ کو ایکشن میں ہوں گی۔ اس سے قبل سٹیڈ ڈی مارسیلی، مارسیلی میں کھیلے گئے مینز فٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سپین اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سپین کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد مراکش کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

سٹیڈ ڈی لیون، ڈیسینس ،چارپیو کے مقام پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان فرانس کی مینز فٹ بال ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مصر کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔ سپین اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان طلائی تمغے کے لئے میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔