پیرس ۔ 22 اپریل (اے پی پی) فرانس میں (کل)اتوار کو صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس الیکشن کے سلسلے میں بیرون ملک فرانسیسی رجسٹرڈ ووٹرز نے ووٹ ڈالنے شروع کر دیے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سب سے پہلے ووٹنگ کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقے کی فرانسیسی جزیرہ نما بستی میں شروع ہوئی۔ اتوار کے الیکشن میں مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان سات مئی کو دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔