نیروبی ۔ 22 اپریل (اے پی پی) کینیا کی فوج نے کہا ہے کہ ایک تازہ کارروائی میں شدت پسند گروہ الشباب کے 52 جنگجووں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ملک صومالیہ میں تعینات اس کی افواج کی طرف سے علی الصبح کی گئی اس عسکری کارروائی میں جنگجووں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ افریقی …
کینیا کے فوجیوں کی صومالیہ میں کارروائی،الشاب کے 52 جنگجو ہلاک

مزید خبریں
نیروبی ۔ 22 اپریل (اے پی پی) کینیا کی فوج نے کہا ہے کہ ایک تازہ کارروائی میں شدت پسند گروہ الشباب کے 52 جنگجووں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ملک صومالیہ میں تعینات اس کی افواج کی طرف سے علی الصبح کی گئی اس عسکری کارروائی میں جنگجووں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ افریقی مشن کے تحت صومالیہ میں تعینات کینیا کی افواج نے بھاری توپ خانے کا استعمال بھی کیا۔جس کے نتیجے میں 52 جنگجو ہلاک ہو گئے۔







