فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 17.7 فیصد اضافہ ریکارڈ

73
State Bank

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):فرانس میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 17.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 487.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 17.7 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 422.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، جون میں فرانس سے ترسیلات زرکاحجم 40 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 38 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 40.6 ملین ڈالرتھا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 6.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔