فرانس میں منعقد ہونے والی ”سیال پیرس 2026” عالمی نمائش میں 37 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق 17 تا 21 اکتوبر 2026 کے دوران منعقدہ تجارتی میلے میں غذائی اجناس برآمد کرنے والی 37 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی ہے جو ٹی ڈی اے پی کے برآمدات میں اضافہ کے قومی عزم کی عکاسی ہے۔
فرانس میں منعقد ہونے والی ”سیال پیرس 2026” عالمی نمائش میں 37 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):فرانس میں منعقد ہونے والی ”سیال پیرس 2026” عالمی نمائش میں 37 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق 17 تا 21 اکتوبر 2026 کے دوران منعقدہ تجارتی میلے میں غذائی اجناس برآمد کرنے والی 37 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی ہے جو ٹی ڈی اے پی کے برآمدات میں اضافہ کے قومی عزم کی عکاسی ہے۔
نمائش کے دوران باستمی چاول ، چاول کی دیگر مختلف اقسام ، تیار خوراک ، کنفیکشنری ، شہد سمیت دیگر مختلف غذائی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ تجارتی میلے میں شرکت کے ذریعہ پاکستانی اداروں کو عالمی خریداروں کے سامنے اپنے مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرنے میں مدد ملی ہے جس سے برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔








