فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کا آئندہ سمر اولمپکس میں پاکستانی دستہ کو فخریہ طور پر پر پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا اظہار

223

پیرس ۔16جولائی (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ نے آئندہ سمر اولمپکس 2024 میں اٹھلیٹکس، شوٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں پاکستانی دستہ کو قابل فخر طور پر پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور حمایت کا اظہار کیا ہے،یہ سمر اولمپکس2024 پیرس میں 26 جولائی سے 11 اگست تک منعقد ہو رہے ہیں۔

فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی دستے میں ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم (نیزہ بازی)، فائقہ ریاض (100 میٹر دوڑ)، تیراکی میں محمد احمد درانی (200 میٹر فری اسٹائل) ،جہاں آرا نبی( 200 میٹر فری سٹائل ) شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر(25 میٹر ریپڈ فائر پستول ) گلفام جوزف (10 میٹر ایئر پسٹل، 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم) اور کشمالہ طلعت (10 میٹر ایئر پسٹل، 25 میٹر پسٹل، 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم) شامل ہیں۔ 26 جولائی کو افتتاحی تقریب میں ارشد ندیم اور جہاں آرا نبی پاکستان کے پرچم بردار ہوں گے ۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ آئیے ہم سب عالمی سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مادر وطن کے لئے تاریخ رقم کرنے کے سفر میں دل کھول کر ان کی حمایت کریں۔