فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کا پیرالمپکس میں ایتھلیٹ حیدر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

185
فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کا پیرالمپکس میں ایتھلیٹ حیدر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کا پیرالمپکس میں ایتھلیٹ حیدر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

پیرس ۔1ستمبر (اے پی پی):فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ نے پیرا لمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ حیدر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ حیدر نے ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن کر تاریخ رقم کی تھی ۔

وہ 6 ستمبر کو پیرا لمپکس فرانس میں ایف 37 کیٹیگری ڈسکس تھرو مقابلے میں حصہ لیں گے۔ سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ میں مقابلوں میں شریک دنیا بھر کے ایتھلیٹس اور خوبصورت شہر پیرس میں کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔