فرحانہ مشتاق کی میت پاکستان بھجوانے کے لیے اہل خانہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہیں،پاکستانی سفارتخانہ

278
china 1

بیجنگ۔22ستمبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفارتخانہ نے پاکستانی طالبہ فرحانہ مشتاق کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی میت کو وطن بھجوانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطہ استوار کر رکھا ہے۔

اتوار کے روز سفارتخانہ کی ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ چین میں فرحانہ مشتاق کی ناگہانی موت پر ان کے سوگوار خاندان اور عزیز واقارب کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ضابطہ کی کارروائی پورا ہونے پر ان کی میت کو پاکستان پہنچانے کے لیے ان کے خاندان،متعلقہ یونیورسٹی اور مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔