پیرس ۔ 09 جون (اے پی پی) آسٹریا کے ٹینس سٹار ڈومینک تھیم سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچٍ اوپن مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز …
فرنچ اوپن ٹینس، ڈومینک تھیم فائنل میں پہنچ گئے، نوویک جوکووچ مینز سنگلز فائنل میچ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

مزید خبریں
پیرس ۔ 09 جون (اے پی پی) آسٹریا کے ٹینس سٹار ڈومینک تھیم سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچٍ اوپن مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میچ میں ٹینس کی دنیائے کے شہرہ آفاق سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم آمنے سامنے تھے جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ رہا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سیمی فائنل میچ تین مرتبہ خراب موسم کی باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم انتہائی سخت مقابلے کے بعد ڈومینک تھیم نے میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ انکی فتح کا سکور 6-2، 3-6، 7-5، 5-7 اور 7-5 تھا۔








