پیرس ۔23مئی (اے پی پی):رواں برس کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 124 واں ایڈیشن 25مئی سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا کوالیفیکیشن رائونڈ 19 مئی سے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہسپانوی نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں پائولش ٹینس سٹا آئیگا سوئیٹک اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں سلواڈورین کھلاڑی مارسیلو آریوالو اور ان کے کروشین جوڑی دار مارین کلک اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوگی۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں امریکی ٹینس سٹار کوکوگف اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔رواں سال کا دوسرا میگا ایونٹ 25 مئی سے شروع ہوکر 8جون کو اختتام پذیر ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600599