
پشاور۔21دسمبر (اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ "فروٹس فارآل” پروگرام کی کامیابی سے یہ صوبہ نہ صرف پھلوں کی پیداوار میں خودکفیل ہوجائے گابلکہ اس سے بچوں کی غذائی ضروریات اور نشونما میں بھی مدد ملے گی، فروٹس فارآل پروگرام سے صوبہ میں کسی کو پھل خریدنے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں "فروٹس فارآل ” پروگرام کے تیسرے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کی۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ زراعت محمد اسرار، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر نظام الدین، نیشنل بنک پشاورکی ریجنل ہیڈ صائمہ رحیم کے علاوہ محکمہ جنگلات اور این ایچ اے کے نمائندے بھی شامل تھے۔