گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے یواے ای کے سفیرحمادعبیدابراہیم کی ملاقات

پشاور۔21دسمبر (اے پی پی)پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم سالم الزابی نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں برادراسلامی ممالک میں تجارت کے فروغ کے حوالے سے خصوصی طور پر گفتگو ہوئی ۔ گورنر شاہ فرمان نے خیبرپختونخوااور بشمول قبائلی اضلاع میں مختلف شعبوں میںسرمایہ کاری …

پشاور۔21دسمبر (اے پی پی)پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم سالم الزابی نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں برادراسلامی ممالک میں تجارت کے فروغ کے حوالے سے خصوصی طور پر گفتگو ہوئی ۔ گورنر شاہ فرمان نے خیبرپختونخوااور بشمول قبائلی اضلاع میں مختلف شعبوں میںسرمایہ کاری کے حوالے سے موجود مواقع سے سفیر کو آگاہ کیااور اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔