اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فلائیٹ آپریشن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، ایئر بلو اور سعودی ایئر لائن کی مختلف پروازوں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کو وطن واپس پہنچانے کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ مدینہ …
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 63 ہزار پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، حج فلائیٹ آپریشن 25 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا، وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فلائیٹ آپریشن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، ایئر بلو اور سعودی ایئر لائن کی مختلف پروازوں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کو وطن واپس پہنچانے کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ مدینہ منورہ اور جدہ سے براہ راست حاجیوں کو وطن واپس لانے کے لئے مختلف پروازوں کے ذریعے اب تک 63 ہزار 388 پاکستانی حاجیوں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔ حج فلائیٹ آپریشن 25 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔








