فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 1 لاکھ 35 ہزار 834 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گے ہیں،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 1 لاکھ 35 ہزار 834 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گے ہیں،سرکاری سکیم کے تحت 93 ہزار 613عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ نجی سکیم کے تحت 42 ہزار 221 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے1859معاونین عازمین کی رہنمائی کر رہے ہیں،1597 عازمین کا گم …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 1 لاکھ 35 ہزار 834 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گے ہیں،سرکاری سکیم کے تحت 93 ہزار 613عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ نجی سکیم کے تحت 42 ہزار 221 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے1859معاونین عازمین کی رہنمائی کر رہے ہیں،1597 عازمین کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔راستہ بھولنے والے 212عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا ،حرم گائیڈز نے حرم میں 2509عازمین کی رہنمائی کی۔