فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 1 لاکھ 62 ہزار 471 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے اب تک 1 لاکھ 62 ہزار 471 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سرکاری سکیم کے تحت 1لاکھ 4 ہزار 565 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ہیں جبکہ نجی سکیم کے تحت 57 ہزار 906 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مکہ کرمہ اور مدینہ منورہ میں مقامی اور پاکستان …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے اب تک 1 لاکھ 62 ہزار 471 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سرکاری سکیم کے تحت 1لاکھ 4 ہزار 565 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ہیں جبکہ نجی سکیم کے تحت 57 ہزار 906 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مکہ کرمہ اور مدینہ منورہ میں مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے معاونین کی تعداد 2183 تک پہنچ گئی ہے اور 1731 عازمین کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان حوالے کر دیا گیا ہے، راستہ بھولنے والے 225 عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا ہے اور حرم گائیڈز نے حرم میں 2877 عازمین کی رہنمائی کی ہے، 343 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل ہوچکی ہے، سہولیات کے جائزے کیلئے 89 سرکاری رہائشوں کی بھی مانیٹرنگ کی گئی ہے، ہیلپ لائن کے ذریعے رہنمائی کیلئے 1352 کالز موصول ہوئیں اور ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی 674 میں سے 485 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا، کھانے سے متعلق موصول 113 شکایات میں سے 100 کا ازالہ کیا گیا، 551 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف عازمینِ حج کوطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تعینات ہے، پاکستان حج میڈیکل مشن سے 1 لاکھ 21ہزار 485 عازمین نے استفادہ کیا۔